ناسک،27/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے ناسک شہر اور ضلع کے کئی حصوں میں ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بارش جاری رہی جس کی وجہ سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔ شہر اور ضلع کے دیگر حصوں میں جمعرات سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش جاری رہے گی۔ضلع حکام نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں اگتپوری تحصیل میں 212 ملی میٹر، تریبکیشور میں 140 ملی میٹر، سرگنا میں 34.2 ملی میٹر اور ناسک تحصیل میں 28 ملی میٹر بارش درج ہوئی۔